بونیر میں پولیس وین پر راکٹ حملہ، ڈرائیور ہلاک، ساتھی زخمی

بونیر (ڈیلی اردو/ٹی ٹی این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے پہاڑی علاقے ایلم میں پولیس وین پر ہونے والے راکٹ حملے کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات بونیر کے سنگم پر واقع ایلم پولیس اسٹیشن کی موبائل وین پر راکٹ حملہ ہوا، جس میں ایک اہلکار (ڈرائیور) امیر زاد ہلاک اور نثار زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس وین ایلم غر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شریک فورسز کے لیے خوراک لے کر جا رہی تھی کہ ایلم کے راستے میں جبرا سے گورنمنٹ اسکول کے قریب حملے کا نشانہ بن گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں