راولپنڈی: ٹیکسلا میں چیک پوسٹ پر گاڑی سے 20 کلوگرام بارود برآمد ، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا سے دھماکا خیزمواد راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

‏تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گاڑی سے دھماکہ خیزمواد برآمد کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اقبال اور عامر شہزاد شامل ہیں، ملزمان خیبرپختونخوا سے دھماکا خیزمواد لے کر راولپنڈی میں داخل ہوئے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں