حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) لبنان کی حدود سے اسرائیل کی سرحدی فوجی چوکی پر میزائل حملے کے بعد اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ وہ لبنانی علاقے پر جوابی حملہ کر رہی ہے۔

بدھ کی صبح ہونے والے اس میزائل حملے کی ذمہ داری حزب اللہ نے قبول کی تھی۔ حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں اپنے تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیلی چوکی پر دو میزائل داغے تھے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں دو علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’دہیرا کے اردگرد کے علاقے پر دشمن کے توپخانے سے گولہ باری کی جا رہی ہے جبکہ یارین کے علاقے کو فاسفورس کے گولوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔

بی بی سی ان دعوؤں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں