8

پاکستان کا ایران میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کا ایران میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے حکومت پاکستان، عوام کی جانب سے ایران میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہ کاریوں پر۔اظہار۔افسوس کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کرتے ہیں۔ ہمارے دل متاثرہ ایرانی خاندانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں