7

غزہ پر اسرائیلی بمباری: 30 مکان ملبے کا ڈھیر، 500 کو نقصان پہنچا

غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی ریاست کی طرف سے 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 500 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے ہائوسنگ و آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ فلسطینی عملے نے صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کرنا شروع کی ہیں۔ اب تک کی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 500 کو جزوری نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے بعض زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے، بمباری سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی آباد کاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر 50 فضائی اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے۔بمباری سے شہریوں کی املاک، زرعی اجناس اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ڈرائیونگ سکول تباہ ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں