کوٹلی (ڈیلی اردو) کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے، جس میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،جس کے بعد پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں کوٹ بھٹیاں، اندرلہ کٹہڑہ میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی۔