پشاور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کوقومی دھارےمیں شامل کرنا بڑا ایک چیلنج ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری کوتاہیوں کی نشان دہی کرسکتے ہیں، ہم اس کے لے تیار ہیں.
اپوزیشن کو ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے
محمود خان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی تبادلے ہوتے ہیں، وہ میرٹ پر کئے جاتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ کسی افسرکے ساتھ زیادتی نہ ہو، انصاف ہو.
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بیوروکریسی میں اصلاحات لا رہی ہے، ہمیں ماضی کو نہیں دیکھنا، آگے کی طرف بڑھنا ہے.
محمود خان نے کہا کہ اپوزیشن کوساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے.
عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خانمزید پڑھیں: عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان
یاد رہے کہ 24 مارچ 2019 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔