نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرسکتا ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پیشگی اطلاع کے بغیر ملزم کو گرفتار کرنے کی اجازت دیتے ہوئے احتساب کے ادارے کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست نمٹادی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب کا درخواست گزار کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ نیب عدالتِ عالیہ کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں