ایاز صادق کا حکومت کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا اب ناممکن ہوگیا ہے، اب ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف مہم چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق نے کہا کہ میاں نوازشریف کی ضمانت پراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پانچ رکنی بورڈز کی میڈیکل رپورٹس میں انکی بیماری کی تشخیص ہوئی،لیکن اس کے باوجود عمران خان نیازی کی حکومت نواز شریف کی صحت کو لیکر سیاست کرتی رہی۔

ایاز صادق نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب اقتدار کا سوچتے تھے مگر ہم پاکستان کی ترقی کا سوچ رہے ہیں،قومی اسمبلی میں آٹھ ماہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی کیونکہ عمران خان کنٹیر سے اتر ہی نہیں رہے،مہنگائی بڑھ چکی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ماضی میں عمران خان صاحب آئی ایم ایف پر تنقید کرتے تھے،مگر آج وہ ایم آئی ایف کی منتیں کررہے ہیں۔

سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف کہتے ہیں کہ نیب آزاد ہے دوسری جانب خود اور انکے وزرا نیب کو ملتے ہیں، پورا پاکستان کہتا ہے کہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے،شریف خاندان کے خلاف سارے فیصلے اسی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کیساتھ بیٹھنا ناممکن ہوگیا،اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف مہم چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں