پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مالی معاون گرفتار، 7 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے مالی معاون کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سسلطان سے 7 کروڑ مالیت کے امریکی و سعودی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم دہشت گردوں کو کروڑوں روپے ارسال کر رہا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم سے 11 ہزار امریکی ڈالر، ایک لاکھ 50 ہزار یورو، 22 ہزار سعودی ریال برامد کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کاروبار کے نام پر کالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والے ملزم سلطان کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں فیروز، روف، محمد حسن اور خان محمد کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جیب سے پشتو میں لکھی گئی تحریر اس پر ٹارگٹ کے بعد دوسرے ہدف سے متعلق دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئے جبکہ اس کے ساتھ ملزم کی جیب سے چابی کے چین پر داعش لکھا ہوا بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں