سوشل میڈیا پر حکومت اور فوج کیخلاف نفرت انگیز پوسٹ، ن لیگی کونسلر گرفتار

بہاولپور (ڈیلی اردو) سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف اور افواج پاکستان کیخلاف نفرت انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں پہاولپور میں مسلم لیگی کارکن اور کونسلر صہیب کاظم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکومت، افواج پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طورپر نفرت انگیز پوسٹ کرنے والے مسلم لیگی کونسلر صہیب کاظم محمد الفصیل ولد محمد ظہور نقوی کو تھانہ سول لائنز پولیس نے فیصل کالونی بہاول پور سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں ایف آئی آر نمبر CL-3/25/2019 بجرم 124/A اور 16 ایم پی او کے تحت درج کرلیا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت کا پرچار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، ایسے بیانات کنٹرول کرنے کا میکنزم تیار کر لیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں، اسلامی تعلیمات کی ترویج تلوار سے نہیں بزرگان دین سے ہوئی، پاکستان انتہا پسندی اور دہشتگردی کے دور سے کامیابی سے نکلا، کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں