سندھ ہائی کورٹ : لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کر دیا۔

جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر ایس ایس پی ساؤتھ کو طلب کر لیا۔

جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے کہا کہ ہم نے ایس ایس پی کو بلایا ہے، اب سخت کارروائی ہو گی۔

عدالت نے لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگانے پر پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ لاپتہ حیدر علی کیس کے تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ لاپتہ شہری وفاق کے ماتحت کسی بھی ادارے کے حراستی مرکز میں نہیں ہے۔

عدالت نے دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے اور جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ شہری کامران اور محمد وقاص کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں