لکی مروت میں جھڑپ، دو دہشت گرد اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ دہشت گرد اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں سیکیورٹی فورسز پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

چاروں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو دوران علاج چل بسے۔

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں بدھ کو سیکیورٹی فورسز اور ‘دہشت گردوں’ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس دوران دو ‘دہشت گرد’ آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ مبینہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں