باجوڑ دھماکے کا ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

باجوڑ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

ہستپال ترجمان کا کہنا تھا کہ باجوڑ دھماکے کے 8 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ ان میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 5 زخمیوں کو وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان ہسپتال کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے کل 11 زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جن میں 3 زخمی دم توڑ چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ کانسٹیبل امیر زادہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ زخمی اہلکار کے ہلاکت کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 8 ہو گئی۔

واضح رہے کہ 2 دن قبل باجوڑ کے علاقے بیلوٹ میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں