وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، کہ اب نئے پاکستان کے سامنے پرانا پاکستان نئی چل سکتا تھا کیونکہ پرانے پاکستان میں ملک کو تباہ کردیا گیا تھا، پچھلے قرضوں پر ہم سولہ ارب روزانہ کا سود دیتے ہیں، بلوچستان کو صرف الیکشن جیتنے کیلئے استعمال کیاجاتا رہا، صوبے میں لوکل حکومت سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ایک چھوٹا طبقہ امیر اور باقی غریب ہوتے گئے، پاک فوج کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ وفاق کی بھی کوشش ہے کہ ہم بھی کوئٹہ میں پاک فوج کے تعاون سے کینسر ہسپتال بنائیں کیونکہ یہاں بلوچستان سے کینسر کے علاج کیلئے لاہور جانا بہت مشکل ہوتا ہے پہلے ہمارے لئے یہاں پر کینسر ہسپتال قائم کرنا اور اس کیلئے سازوسامان اور انجینئرز کو لانے سمیت مالی وسائل میں مشکلات تھیں لیکن اب ہم پاک فوج اور صوبائی حکومت کے تعاون سے کینسر ہسپتال شروع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں