ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف کے تھانہ وہوا کی حدود میں گزشتہ نصف شب دہشت گردوں نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ تاہم پولیس کی جوابی بروقت کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے استرانہ گروپ سے وابستہ دس سے پندرہ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ایس ایچ او وہوا صادق خان نے بتایا کہ پولیس نے پوری طاقت سے جوابی کارروائی کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ واضح رہے چویدری پرویز الہٰی نے گزشتہ سال دسمبر 2022 میں تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں