لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فوج اور پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے تمام متعلقہ اضلاع میں شہدا کے خاندانوں کو درخواستیں دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ لودھراں اور رینالہ خورد میں شہدا کی فیملیز کو پچیس پچیس گھر مفت دیے جائیں گے۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے بتایا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لودھراں اور رینالہ خورد میں درخواستیں جمع کرانے کے تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے پناہ رش کے باعث آج عوام کی بڑی تعداد آخری روز درخواستیں جمع نہیں کروا سکی، اس لیے عوام کی سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، اب وہ پیر کے روز یکم اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حکومت نے فوج اور پولیس کے شہدا کی فیمیلیز کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اضلاع میں انھیں درخواستیں دینے کی ہدایت کر دی ہے۔