7

وزیراعظم عمران خان آج کراچی پیکج کا اعلان کریں گے

کراچی (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان آج کراچی پیکج کا اعلان کریں گے، گرین لائن منصوبہ سرجانی سے نمائش تک فعال کرنے کیلئے8ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم آج کراچی پیکج کا اعلان کریں گے، کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی اور گورنر سندھ نے کراچی پیکج کو حتمی شکل دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ سرجانی سے نمائش تک فعال کرنے کیلئے8ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کراچی کا نیاماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

منصوبے کوماسٹرپلان2047 کا نام دیا گیا ہے، لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوطرفہ ٹریک کو مزید بہتر بنانے کیلئے 2دو ارب روپے کا خصوصی فنڈ جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کورنگی میں سیوریج کا پانی قابل استعمال بنانے کے لئے پلانٹ قائم کرنے کی فنڈنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانی کے منصوبے کے فور کی نئی لاگت کی50فیصد فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں