دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیے اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے عابد علی کی ریکارڈ ڈیبیو سنچری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم کو 6 رنز سے مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز کیری تھے جو 55رنز پر حسنین کا شکار بنے یوں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں میں 277 رنز بنا لیے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بناکر چوتھی شکست سمیٹ لی۔
آسٹریلیا نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے ذمہ دارانہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کی اور مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کی۔