شانگلہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں اس کے چار کارکن ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سابق ماہر تعلیم اور تجزیہ کار سید ساجد شاہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقع جمعے کی شام پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کارکن انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر جمعے کی صبح ضلعی ھیڈ کوارٹر الپوری میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں