سیکیورٹی خدشات: بنوں یونیورسٹی بند، کالجز میں امتحانات ملتوی

بنوں (ڈیلی اردو) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بنوں یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔انتظامیہ نے طلباء کو فوری طور پر یونیورسٹی سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام کیمپس خالی کرائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث محکمہ اعلی تعلیم نے خیبر پختونخوا کے کالج اور یونیورسٹیز کو بھی بند کردیا۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے مطابق طلباء کالجز سے واپس گھر بھیج دیے گئے ہیں۔ گرلز فرنٹیئر کالج اور سٹی کالج سمیت کئی کالجز میں طلباء کے امتحانات بھی ملتوی کردیے۔

محکمہ اعلی تعلیم کے مطابق ختم نبوت کے معاملے پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث کالجز بند کردیے، کالجز بند کرنے کا فیصلہ طلباء کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں