افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 15 افراد ہلاک

اواگادوگو (ڈیلی اردو) افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ برکینا فاسو کے صوبے اوڈلان کے گاؤں ایساکانے میں عبادت کے دوران ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

اس حوالے سے مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دیگر 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

تاہم، برکینا فاسو کے حکومت کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں چرچ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وہاں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں