7

عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد اور منظم ہونا ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

تیونس سٹی (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں دھمکی آمیز رویے اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے پر عرب ممالک کو ایران کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے قبل رکن ممالک کے نمائندوں کے درمیان لیبیا میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے کو اسرائیلی سرزمین تسلیم کرنے کیخلاف متفقہ مذمتی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الاساف نے ایران کو عرب ممالک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سب سے خطرناک قسم کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دے کرعرب ممالک میں مداخلت کا باعث بن رہا ہے اور یہ عرب ممالک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب شام، عراق، لیبیا اور یمن میں خلفشار پھیلا رہے ہیں اور اپنے متنازع میزائل پروگرام سے خطے میں طاقت کا حصول چاہتے ہیں، یہ صورت حال کسی بھی طور عرب ممالک کے حق میں نہیں ہوگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں