10

چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوجیوں کی خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں، جہاں چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرے قابض فوجی نےسروس رائفل سےاپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا ہے۔

کشمیریوں پرخونی داستان لکھنے والےایک اورقابض اہکار نے خودکشی کرلی ہے،خودکشی کرنےوالے بھارتی فوجی کی شناخت رامپل مینا کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ایک اور بھارتی افسر چندرمانی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا،مذکورہ واقعہ بارہ مولا ضلع میں پیش آیا تھا۔

مودی سرکار کی ناقص سہولیات اورخراب پالیسوں سےتنگ آکربھارتی فوج کے اہلکار اپنی جان دینے پرمجبور ہورہے ہیں،جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جنوری دو ہزار سات سےاب تک خود کشی کرنےوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد چارسوپچیس تک جاپہنچی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں