پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ برآمد کر لی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی قاضی کلے میں کی گئی جہاں دہشت گرد عبدالحلیم کو گرفتار کیا گیا اور خودکش جیکٹ برآمد کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عبدالحلیم کا ہدف ہجوم کو نشانہ بنانا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔