لبنان میں اقوامِ متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 4 ارکان زخمی

بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز) جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ مشن کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کے نزدیک شیلنگ سے 3 مشن اہلکار، ایک مقامی ترجمان زخمی ہوگیا۔

اقوام متحدہ مشن کا کہنا ہے کہ امن اہلکاروں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی تردید کردی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، خان یونس میں گولہ باری، شجائیہ میں بمباری سے 17 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

حماس نے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیاں کیں، جس میں 1 اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں