پاکستان اقوامِ متحدہ کے تخفیفِ اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گیا

نیو یارک (ڈیلی اردو) پاکستان اقوامِ متحدہ کے تخفیفِ اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گیا ہے.کمیشن کے قیام کا مقصد تخفیفِ اسلحہ کیلئے اہم امور پر سفارشات پیش کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون تخفیفِ اسلحہ کمیشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ اپنے خطاب میں عثمان جدون نے کہا کہ کمیشن کے مباحثوں کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

خطاب کے دوران پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ تخفیفِ اسلحہ کمیشن کی جانب سے کثیر الجہتی سفارت کاری کے ذریعے سفارشات تشکیل دی جائیں گی۔ میں تخفیفِ اسلحہ کمیشن کے اراکین کی بات توجہ اور تحمل کے ساتھ سنوں گا۔

نومنتخب چیئرمین عثمان جدون نے کہا کہ تخفیفِ اسلحہ کمیشن میں دستیاب وقت مؤثر طور پر استعمال کرنے کیلئے توسیعی بیورو کے اراکین کے ساتھ تعاون کریں گے۔ میں ایشیاء پیسفک گروپ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا۔ تمام رکن ممالک کا بھی شکرگزار ہوں۔ عالمی سطح پر دنیا کے مختلف ممالک بظاہر مفادات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرتے اور بگاڑتے ہیں. تاہم مقامی سیاست کا اطلاق عالمی سیاست پر بھی ہوتا ہے، مثلاً بھارت اور پاکستان کی قیامِ پاکستان سے جاری دشمنی کے باعث پہلے بھارت اور پھر پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے۔ پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کا مقصد اپنے دفاع کی صلاحیت کو بہتر کرنا تھا۔ تاہم عالمی طاقتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر طاقت کا رعب اور دبدبہ بڑھانے کیلئے طرح طرح کے ہتھیاروں کے تجربات اور ان پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں. تخفیفِ اسلحہ کمیشن ایسے تمام مسائل کا حل تجویز کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں