5

بنوں میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار زخمی

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں ٹاؤن شپ مہاجر کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او افتخار شاہ نے ڈیلی اردو اردو کو بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی او کا مزہد کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایک اور واقعہ میں بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میجر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں