کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے عیدالفطر سے قبل دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں چھاپہ مارا اور میر علی شاہ اور سلمان شاہ نامی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈائنامائٹ کے تخریبی مواد کے ساتھ ساتھ ایک 30 بور کی پستول بھی برآمد کر لی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان عیدالفطر سے قبل کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے اس سے قبل بھی ماضی میں مشتبہ سرگرمیوں پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں