ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جینس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

بنوں اور قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کو ملانے والے علاقے جانی خیل میں ساجد نامی فرنٹیئر کور کے اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں