شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسی طرح 6 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں