اس سال بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑےگا: اویس لغاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وزیر اویس لغاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نا اہلی کے باعث رواں سال گرمیوں کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جائیگی۔

دنیا نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے ماسوائے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے ، ٹرانسفارمرز پر لوڈ بڑھ چکاہے جس کے باعث عوام کواس سال گرمیوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے بجلی چوری روکنے کیلئے ناکافی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حکومت اقتدار میں آنے سے لیکر اب تک ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکی، بڑے بڑے دعوئے کئے جاتے ہیں لیکن عمل در آمد نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں