کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج سے کام کرے گا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج سے کوئٹہ میں کام شروع کرے گا۔

کمیشن چھ روز کے دوران 71 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا، محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے۔

کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت یکم اپریل سے چھ اپریل تک جاری رہے گی ، کمیشن چھ روز کے دوران 71 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا بیشتر لاپتہ افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے، جبکہ راولپنڈی، پشاور، حیدرآباد، خیرپور، سوات اور لوئیر دیر سے لاپتہ سات افراد کے کیسز کی سماعت بھی کوئٹہ میں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں