کرم: صدہ سے شیعہ مسافر گاڑیوں پر حملے میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کرم نے خرمانے پل کے قریب شیعہ مسافر گاڑیوں پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل صدہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے سی ٹی ڈی نے دہشت گرد محمد ایوب آفریدی سکنہ ساتین لوئر کرم اور بختہ جان سکنہ تپاش خیل مسعود آباد سنٹرل کرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا کو گرفتار کر لیا۔ دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے ان کو بھی جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہےکہ 7 جنوری کو نامعلوم مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو مسافر گاڑیوں فائرنگ کی تھیں جس کے نتیجے میں شیعہ ڈاکٹر رقیہ نجف سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ ڈاکٹر رقیہ کے والد اور بھائی سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر رقیہ نجف آسڑیلیا سے آنے والے اپنے بھائی ڈاکٹر قیصر کو ملنے 10 دن کی چھٹیوں پر پارا چنار آئی تھیں جس کے بعد واپسی پر خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں اس مسافر کوچ پر فائرنگ ہوئی جس میں وہ اپنے بھائی اور والد کے ہمراہ سوار تھیں۔

یاد رہے کہ کرم کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں گذشتہ ایک سال میں 20 سے افراد ہلاک جاچکے ہیں جبکہ تین درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے سے قبل بھی مسافر گاڑی پر فائرنگ میں لوئر کرم ہی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی علاقے کے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل تری مینگل کے ایک سرکاری اسکول میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کو اسکول میں گھس کر نشانہ بنایا گیا تھا تھا جس میں 6 اساتذہ سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے سات افراد کا تعلق شیعہ طوری قبائل سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں