سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں مارچ کے مہینے میں بھی بھارتی ظلم وجبر کا سلسلہ جاری رہا، اس ماہ قابض فوج نے 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا، ان شہید کشمیریوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں مارچ کے مہینے میں 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا، شہید ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
مختلف علاقوں میں پر امن مظاہروں پر بھارتی فوج کے طاقت کے استعمال سے 251 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔
گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی، کریک ڈاؤن آپریشن کے نام پر 148 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 51 گھروں کو تباہ کیا گیا۔