بنوں میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے طورکا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام پر قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل محفوظ رہی۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں