ڈیرہ اسماعیل خان میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، لیفٹیننٹ سمیت 3 فوجی شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی پاک فوج کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک افسر سمیت تین افراد اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بروز اتوار کو سڑک کنارے کھڑی بکتر بند گاڑی کے نزدیک ایک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب کیا تھا۔

دھماکے کے نتئجے میں بکتربند گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس سے اردگرد موجود لیفٹیننٹ مہاد، سپاہی سلیم، سپاہی اکمل شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد کوٹ دولت روڈ کے کنارے گیلن میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بلاسٹ کیا گیا.

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک ہی دن میں دو بار تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں میں سییکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بازیاب کرانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو دوران سرچ آپریشن بھی دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 2 دہشتگرد مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں