لاہور میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، پولیس اہلکاروں کو اکیلے سفر نہ کرنے کی ہدایت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ایک اور پولیس کانسٹیبل ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا، کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے واپس گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے گولیاں چلا دی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اندرون ٹیگسالی گیٹ میں جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔

اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے، آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

10 دونوں کے دوران صرف لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو مسلح ملزمان نے ٹارگٹ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

پولیس اہلکاروں کو وردی پہن کر اکیلے سفر نہ کرنے کی ہدایت

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیش نظر لاہور پولیس نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے اہلکاروں کو وردی پہن کر اکیلے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیش نظر لاہور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سے بچنے کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

اس سلسلے میں جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے، پولیس اہلکار بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی پر آئیں اور بغیر یونیفارم ہی ڈیوٹی سے گھر جائیں۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار ضروری کام کے لیے وردی میں سفر نہ کریں اور اگر کہیں جانا ہو تو کم از کم دو پولیس اہلکار سفر کریں۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایس او پیز کسی بھی ناخوشگوار سے بچنے کے لیے جاری کیے گئے۔

لاہور میں نامعلوم ملزمان گزشتہ 10 روز میں سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیے جا چکے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تمام ونگ فعال کردیے ہیں۔

ملزمان نے باغبانپورہ میں کانسٹیبل اور مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو ہلاک کردیا تھا اور گزشتہ روز نامعلوم شوٹر نے ایک اور کانسٹیبل کی جان لے لی تھی۔

واقعہ تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں ٹیکسالی گیٹ کے قریب پیش آیا اور جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول جیسے ہی دکان پر رکے تو شوٹر نے انہیں گولیوں سے نشانہ بنایا۔

کانسٹیبل غلام رسول کے بیٹے نے بتایا کہ والد کی ریٹائرمنٹ میں کچھ ہی عرصہ رہ گیا تھا، وہ 7 بجے گھر آ گئے تھے لیکن والد کو دوبارہ فون کر کے ڈیوٹی پر بلایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وردی پہن کر آ جائیں۔

تینوں وارداتوں میں حملہ آور نے ایک ہی طریقہ واردات استعمال کیا اور ہیلمٹ پہنا نامعلوم شوٹر کانسٹیبل کے ٹارگٹ سے قبل گلبرگ میں گھومتا رہا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں کام کر ہی ہے جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں