شمالی وزیرستان: دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر سیکیورٹی اہلکار کو شہید کردیا

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں چھٹی پر گھر آئے ہوئے پاک آرمی کے جوان کو دہشت گردوں نے شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق پانچ دہشت گردوں نے پاک آرمی کے جوان ظہور اسلام کو گھر کے اندر گولی مارکر شہید کر دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گھر میں اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے نقاب پوش آسانی سے فرار ہوگئے۔

واقعہ تحصیل میر علی کے نواحی دیہات گاؤں عیسوڑی میں پیش آیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ظہور اسلام کی چند روز بعد شادی ہونے والی تھی۔

ذرائع کے مطابق ظہور اسلام اسلام آباد میں تعینات تھا اور جو غیر ملکی اہم اور حساس شخصیات آتے تھے۔ اسکی سیکیورٹی دیکھتا تھا۔

گرد تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سیکیورٹی اہلکارروں کو صرف مورچے میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ اور ہر وقت نشانہ بناتے رہیں گےـ

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گرد تنظیم حزب الاحرار نے قبائلی ضلع باجوڑ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے اہلکاروں میں پاک فوج کا جوان عزیز اللہ ولد حیاخان اور دوسرا اہلکار فضل الرحمٰن ولد نوروالی جو کے خاصہ دار فورس میں صوبیدار کے عہدے پر تعینات ہے، کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں