لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دو گرفتار، خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ برآمد

لاہور (اے ڈی شہزاد) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعشی دہشت گرد کے گھر سے خودکش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا۔ دو گرفتار، ایک فرار

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد شہزاد کے گھر پر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دہشت گرد شہزاد کے گھر سے ایک خودکش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد شہزاد گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ حساس اداروں نے دہشت گرد شہزاد کے دو بھائیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں سے تفتیش جاری ہے

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دہشتگرد لاہور میں بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے دہشت گرد کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں