گھوٹکی نو مسلم بہنیں، والد کی میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست

اسلام آباد (ڈیلی اردو) گھوٹکی کی نومسلم بہنوں کے والد نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں لڑکیوں کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گھوٹکی کی نو مسلم بہنوں کے والد نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ دونوں لڑکیوں کے والد نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ لڑکیوں کی عمر کے تعین اور لڑکیوں کے نفسیاتی ٹیسٹ کے لیے بھی بورڈ تشکیل دیا جائے۔

لڑکیوں کے والدین کی جانب سے تمام بچوں کی تفصیلات درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نومسلم آسیہ اورنادیہ کی تحفظ کے لئے دائر درخواستیں پہلے ہی زیرسماعت ہیں۔

ڈہرکی کے نواحی گاؤں حافظ سلیمان کے رہائشی ہری لعل مینگھواڑ کی دو بیٹیاں روینا اور رینا گھر سے فرار ہوگئی تھیں جبکہ لڑکیوں کے والد نے دونوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا بعد ازاں دونوں لڑکیوں کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں