224

بھارتی فوج کی چکری اور راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 3 جوان شہید

راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹرپر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے 3سپوتوں نے وطن پر جان قربان کردی،شہید ہونیوالے جوانوں میں ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک زخمی بھی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ‏لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری ، راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہوگئی، بھارتی سائیڈ پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں