277

حوثی ملیشیا نے ہتھیار ڈالنے کی تیاری کرنے والے 31 جنگجو مار دیئے

الحدیدہ (ویب ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا نے ہتھیار ڈالنے کی تیاری کرنے والے 31 جنگجوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العمالقہ فورسز اور باغیوں کے درمیان 18مارچ سے مذاکرات جاری تھے۔ یہ بات چیت تربطی کے علاقے کے ایک مقامی شہری کی معاونت سے جاری ر ہی ،محاصرے میں آنے والے باغیوں نے ہتھیار ڈالنے اور خود کو حکام کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی مگر حوثی ملیشیا نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

العمالقہ فورسز کی طرف سے ملیشیا کے ہتھیار ڈالنے والے تمام جنگجوئوں کو جان کے تحفظ کی یقین دہائی کرائی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں