ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے مسافروں کو اتارکر بس کو آگ لگادی، ڈرائیور پر بدترین تشدد

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے مسافروں کو زبردستی اتارکر بس کو آگ لگادی۔

ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، متاثرہ بس درازندہ سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے تمام سواریوں کو زبردستی نیچے اتارا گیا اور بس ڈرائیور کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سواریوں کے نیچے اترنے کے بعد بس کو آگ لگادی گئی جس سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی، دہشتگردوں نے طالبان کے خلاف بیان اور حکومت کے ساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واقعے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں