ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کا مقامی رہنما ہلاک

ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے شاہ عالم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احسان اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہےکہ واقعہ رات گئے پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولانا احسان اللہ کے نام سے ہوئی۔سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شمس الزمان شمس نے بتایا کہ مولانا احسان اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں