کراچی میں 239 افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں 239 افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی 10 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ زون ضلع کورنگی میں 22، ملیر انویسٹی گیشن میں 16 افراد لاپتا ہیں۔

ضلع شرقی انویسٹی گیشن کے 51، ضلع جنوبی انویسٹی گیشن کے 29 افراد لاپتا ہیں۔

اسی طرح ضلع کیماڑی انویسٹی گیشن کے 24، ضلع جنوبی کراچی کے 19، ضلع غربی انویسٹی گیشن کے 40 افراد لاپتہ ہوئے۔

ضلع وسطی کے 38 افراد لاپتا ہیں جن کی بازیابی کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے عدالتی حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں