راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج نے بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں 19 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔