Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، 2 خواتین زخمی

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے محلہ گل ولی آباد میں اسپیشل برانچ پولیس اہلکار کے گھر پر نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے میں پولیس اہلکار احسان غنی کے گھر پر دو دستی بم پھینکے، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے وقوعہ کی طرف پولیس نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں