8

آئی ایس پی آر کا فیس بک انتظامیہ رابطہ، اکاؤنٹس کو فوج کے زیر انتظام ٹھہرانا مایوس کن قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیس بک اکاؤنٹس کے معاملے پر آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے.

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاؤنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے واضح کیا کہ اکاؤنٹس کو آئی ایس پی آر کے زیر انتظام کہنا مایوس کن ہے۔ ذائع کے مطابق اس معاملے میں فیس بک نے تسلیم کیا ہے کہ اکاؤنٹس میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں۔

ذرائع کے مطابق اس رابطے میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ ملک اور افواج کو سپورٹ کرنے پر قابل اعتراض رویہ نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دیتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں دفتر نہیں، اسی لئے حالات سمجھنے سے قاصر ہے، یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ فیس بک انتظامیہ بہتر روابط کے لئے پاکستان میں دفتر قائم کرے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے اس نوع میں ایک خبر شائع کی گئی تھی، البتہ اب ان اکاؤنٹس س متعلق آئی ایس پی آر کا فیس بک انتظامیہ سے رابطہ ہوا ، جس میں اس ضمن میں موقف واضح کیا گیا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں