غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، 2 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر سرحدی باڑ عبور کرنے کے الزام میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنوبی فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں اسرائیل کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ادھراسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سرحدی باڑ کے قریب سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ تینوں فلسطینی سرحدی باڑ عبور کر کے 1948 کے مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا کہ فوج کی ایک پارٹی نے دراندازی کرنے والے تین فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

صہیونی فوج نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے فلسطینیوں میں سے ایک کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا۔ فلسطینی حکام کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں